. lick to load this picture فائل فوٹو- ا
گر آپ اکیلے کمرہ میں بیٹھ کر، کھانے کھاتے ہوئے کوئی خوفناک فلم دیکھنے کا پروگرام بنا رہیں ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ ہم آج آپ کو چند ایسی خوف ناک فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں
جنہیں آپ اکیلے نہیں دیکھ سکتے۔ دی وومن Click to load this picture
یہ فلم آپ کے خواب میں آنے والی کسی خطرناک ڈراونی روح کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ایک مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک شخص کی الماری میں رہتا ہے۔ یہ مونسٹر ایک عورت کی شکل میں دکھائی دیتا ہے۔ ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ڈر کے مارے یہ فلم آپ کو کرسی سے کھڑا تو نہیں کرے گی لیکن اس کے پریشان کردینے والے سین آپ کے دماغ پر کافی وقت تک اثر کرتے رہیں گے۔ کنٹریکٹڈ Click to load this picture رات گئے تقریبوں شرکت کرنے والے حضرات شاید یہ فلم دیکھنے کے بعد اپنی عادت تبدیل کردیں گے۔ یہی نہیں بلکہ فلم دیکھنے کے بعد آپ اپنے دوستوں سے بات کرتے ہوئے کچھ پریشان کرنے والے سین کے بارے میں بڑبڑاتے بھی رہیں گے۔ ایول ڈیڈ- ٹو Click to load this picture یہ فلم ایول ڈیڈ کا ریمک ہے۔ فلم کی کہانی، سین ،خوفناک آوازیں اور ڈراؤنے چہرے آپ کی راتوں کی نیند آڑا دیں گے۔
دی ہاؤس آف ڈیول Click to load this picture
یہ فلم آپ کو 80 کی دہائی میں لے جائے گی ۔ فلم کی کہانی بے حد خوفنا ک ہے اور ممکن ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے ڈر کے مارے آپ اپنی کمپیوٹر اسکرین توڑ دیں۔ دی پزُیشن Click to load this picture فلم کے نام سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہانی کتنی خوفناک ہوسکتی ہے۔ فلم کی کہانی ایک خاندان پر مبنی ہیں جو یکجا ہو کر ایک ناقابل بیان شیطان سے لڑتے ہیں۔ فلم خوفناک مناظر سے مالا مال ہے۔ ہیل ریزر Click to load this picture ہیل ریزر انتہائی خوفناک فلم ہے۔یہ آپ کو دیر تک ڈراؤنے احساسات دلاتے رہیں گی جس وجہ سے اس فلم کو اکیلا دیکھنا دماغی صحت کیلئے اچھا نہیں۔
دی ایکزورسسٹ Click to load this picture
یہ فلم دنیا کی انتہائی خوفناک فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ تجزیہ کار کی رائے ہے کہ یہ فلم آپ کے اندر تجسس پیدا کرتی ہے لیکن ایک بار جب آپ یہ فلم دیکھ لیں گے اس کے بعد شاید ڈر کی وجہ سےدوبارہ نہ دیکھ سکے۔ دی ہیومن سنٹیپیڈ Click to load this picture فلم کی کہانی دو امریکی خاتون پر مبنی ہے جن کی گاڑی ایک رات بیج سڑک خراب ہوگئی تھی ۔ مدد کیلئے وہ ایک پاگل سرجن سے جا ملیں جس کے بعد فلم میں خوفناک سینز دیکھنے کو ملے۔ ایکزیشین Click to load this picture فلم ‘ایکزیشین’ ایک ڈراونی سرجن لڑکی پر مبنی ہے جو خون کے پیچھے پاگل دکھائی دیتی ہے۔ دی گراج Click to load this picture اس فلم کی کہانی ایک نرس پر مبنی ہے جس نے اپنی آنکھوں سے مریضوں کی دیکھ بال کرتے ہوئے خوفناک حملہ دیکھے۔ دی شائننگ Click to load this picture اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی 1980 کی فلم دی شائننگ انتہائی خوفناک ہے۔ فلم البتہ آپ اکیلے تو دیکھ سکتے ہیں لیکن فلم دیکھنے کے بعد سونے کی امید کرنا شاید ناممکن ہے۔ بشکریہ: وٹی فیڈ News Source وہ11 خوفناک فلمیں جو آپ اکیلے نہیں دیکھ سکتے loading...
-
0 Comments