Advertisement

Responsive Advertisement

’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے ڈرتا ہے‘‘

’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے ڈرتا ہے‘‘
تل ابیب(ملت آن لائن) اسرائیلی افواج نے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی کو گرفتار کرلیا، قبل ازیں احید بے خوف ہوکر اسرائیلی افواج سے الجھتی رہی اور اس کی بہادری کے اعتراف میں ترک حکومت نے اسے ایوارڈ بھی دیا ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں احید ایک مسلح فوجی اہلکار کےسامنے مکا لہرارہی ہے تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو میں احید کو ایک اسرائیلی سپاہی کے ہاتھ پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جو غالباً اس کی گرفتاری کی وجہ بنی۔احید کی تصاویر اور ویڈیو نے ایک جانب تو اسے فلسطینی حریت کی ایک لازوال مثال بنادیا ہے تو دوسری جانب اس کی بے چارگی اور غصے کی وجہ اس کا وہ بھائی ہے جو اسرائیلی افواج کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی سال سے کوما کی حالت میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے، اس کے بھائی محمد کے سر پر ربڑ کی گولی ماری گئی تھی جو کومے کی وجہ بنی ہے۔احید مغربی کنارے کے علاقے نبی صالح میں رہتی ہے اور وہ عربی زبان میں ایک بلاگ بھی لکھتی ہے، اطلاعات ہیں کہ 17 سالہ احید کے گھر پراسرائیلی افواج نے چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے فون اور کمپیوٹر اٹھالیا جبکہ احید کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔احید کے والد بسام نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے احید کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی، اس سے قبل مغربی کنارے پر جب اسرائیلی افواج نے اس کے بھائی کو گرفتار کرکے لے جانا چاہا تو احید نے شدید مزاحمت کی اور سپاہی کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹا، بہادری کا یہ احوال ویڈیو میں قید ہوگیا اور احید دنیا بھر میں مقبول ہوگئی، اس کی تصاویر فلسطینی مزاحمت کی ایک علامت بن گئیں۔اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر یسرائیل کاٹز نے پبلک ریڈیو پر احید کے بارے میں کہا کہ وہ نفرت کوبڑھارہی ہے، اس واقعے کے بعد اسرائیلی وزیرِ تعلیم نفتالی بینٹ نے اس اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments