پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد آج صبح پارٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کور گروپ کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدالت عظمٰی کے فیصلوں پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے لیے اُمیدواروں پر بھی غور کیا گیا ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے دو ناموں پر غور ہو رہا ہے جن میں اسد عمر اور نعیم الحق شامل ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے اسد عمر کو مضبوط اُمیدوار قرار دیا ہے۔
-
0 Comments