Advertisement

Responsive Advertisement

اسلام آباد میں راﺅ انوار کے گھر پر چھاپہ، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی :پولیس

اسلام آباد میں راﺅ انوار کے گھر پر چھاپہ، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی :پولیس
اسلام آباد (Hot line plus news network ) سپریم کورٹ کے حکم پر معطل ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتا ری کے لئے کراچی پولیس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین فور میں  چھاپہ مارا تاہم چھاپے کے وقت گھر خالی تھا ، اس لئے وہاں سے کوئی گرفتار ی نہیں ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راﺅ انوار کی تلاش کے لیے آنے والی کراچی پولیس ٹیم اسلام آباد میں ہے۔ کراچی پولیس نے ایف ٹین میں معطل ایس ایس پی راﺅ انوار کے گھر پر کارروائی کی ہے۔پولیس حکام کے مطابق معلومات ملنے پرمذکورہ گھر پر چھاپامارا گیا، اسلام آباد پولیس نے کراچی پولیس کی معاونت کی مگر چھاپے کے وقت اسلام آباد پولیس کا کوئی بھی اہلکار کراچی پولیس ٹیم کے ہمراہ نہیں تھا۔ 
اسلام آباد پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں اپنی آمد کے بارے میں اطلاع دی تھی ۔ اسلام آبادپولیس نے کراچی پولیس کی معاونت کی تاہم چھاپے کے وقت کوئی بھی اہلکار کراچی پولیس ٹیم کے ساتھ نہیں تھا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں واقع گھر راﺅ انوار کی ملکیت نہیں ہے، کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا ہے مگر کوئی بھی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ 
دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ راﺅ انوار  کی گرفتاری کے لئے سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے اور ہم راوانوار کو گرفتار کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔ معطل ایس ایس پی کو گرفتار کرنے کے لئے حساس اداروں سے بھی مدد مانگی ہے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے کوئی بھی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ اے ڈی خواجہ کامزید کہنا تھا کہ راﺅ انوار کی گرفتاری کے لئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں اور اس کے لئے خیبرپختونخوااورپنجاب میں اپنی ٹیمیں بھیجی ہیں۔کل سپریم کورٹ میں راﺅ انوار کے خلاف کارروائیوں سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ راﺅ انوارپر نقیب اللہ نامی نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا الزام ہے اور اس الزام کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں معطل کردیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود معطل ایس ایس پی کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

Post a Comment

0 Comments