Advertisement

Responsive Advertisement

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دی

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کیخلاف 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے لنکن سکواڈ کی قیادت دنیش چندی مل کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیوز، دیموتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، دنوشکا گوناتھیلاکا، دھنانجیا دی سلوا، روشین سلوا، نیروشن ڈیکویلا، رنگنا ہیراتھ، سورنگا لکمل، دلرووان پریرا، اکیلا دنانجیا، لاہیرو کمارا، لکشن سنداکن اور کاسون راجیتھا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 جولائی سے16 جولائی تک گالے میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 جولائی سے 24 جولائی تک کولمبو میں ہو گا۔

Post a Comment

0 Comments