Advertisement

Responsive Advertisement

ہفتے میں 45 گھنٹے کام خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھادیتا ہے، تحقیق


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتے میں 45 گھنٹے کام خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھادیتا ہے، تحقیق ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسی خواتین جو ہفتہ میں 45 گھنٹے کام کرتی ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ 63 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ مردوں میں --> اس کےبرعکس عمل ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق ایک ہفتہ میں کم سے کم 45 گھنٹے کام کرنا خواتین میں ذیابیطس کی دوسری قسم کا خطرہ بڑھا دیتا ہے لیکن اگر مرد ہفتے میں 45 گھنٹے کام کریں تو اُن میں اس کے مخالف عمل ہوتا ہے اور وہ ذیابیطس سے محفوظ رہتے ہیں۔کینیڈا میں7065مرد و خواتین پر پہلی بار کی گئی تحقیق میں ذیابیطس کے خطرے کا اوقات کار کے لحاظ سے جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ گھنٹے کام کرنے سے مردوں میںذیابیطس کا خطرہ کم ہوگیا جبکہ 45 گھنٹے کام کرنے سے خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ 63 فیصد بڑھ گیا۔ 

Post a Comment

0 Comments