کوئٹہ: ڈیموں کیلیے 9 سالہ بچے نے 10 ہزار روپے عطیہ کردیے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے متعلقہ اداروں کو عطیات جمع کرنے کی ہدایت پر کوئٹہ کا 9سالہ بچہ علی شیر ولد نذیراحمد سب پر بازی لے گیااور اپنی جیب خرچ سے10 ہزار روپے چیف جسٹس کو بھجوانے کیلیے ایکسپریس نیوز کوئٹہ کے دفتر پہنچ گیا اورپیسے بیوروچیف کے حوالے کردیے جو متعلقہ اکاؤنٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔
کلاس3 کے طالب علم علی شیر نے ایکسپریس نیوز کو بتایاکہ 10ہزار روپے اس نے اپنی جیب خرچ کے علاوہ سائیکل، موبائل گیمز فروخت کرکے پورے کیے ہیں۔ علی شیر نے دوسرے بچوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی میری طرح ڈیمز کی تعمیر کیلئے عطیات جمع کرائیں ۔اس موقع پر بچے نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
0 Comments