چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں سیاست میں اس لئے ہوں کہ میری ماں کو شہید کیاگیا،میں اپنی ماں کے مشن کو آگے بڑھانے نکلاہو ں یہ میرافرض ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی پریشر اور دباؤ سے میری پارٹی کے لوگ نہیں آتے،جتنے بھی لوگ جی ڈی اے میں بھیجنا چاہتے ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا،جی ڈی اے ایک کٹھ پتلی الائنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت جوان جمہوریت ہے،کچھ لوگ جمہوریت نہیں چاہتے،ہر بار جماعتوں کا اتحاد بنتاہے ہم اتحادوں کامقابلہ کرتے آئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کراچی کو کراچی ہی بناؤں گا، کراچی کو پچھلے 30سال سے نظراندازکیاگیا۔وہ لوگ نا خود کام کرتے ہیں نا کسی اور کو کرنے دیتے ہیں،جتنا کام قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے کیا کسی وزیراعلیٰ نے نہیں کیا۔
انہوں نے اس بات کا اعترف کیا کہ سندھ میں ابھی بہت کام باقی ہے اور کہا کہ بتائیں کس صوبے نےپانی کیلئے کام کیا، کے پی اور پنجاب میں پانی کا کونسا منصوبہ بنا،سندھ حکومت نے نہریں پکی کیں، فلٹریشن پلانٹ لگائے۔
0 Comments