Advertisement

Responsive Advertisement

ننھی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والےدرندے کو عمر قید کی سزا

گنے کے پتے پرگرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوا تھا۔ فوٹو: فائل
گنے کے پتے پرگرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوا تھا۔ فوٹو: فائل
مردان: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عاصمہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
 نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عاصمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمجرم محمد نبی کوعمرقید اور10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
محمد نبی، عاصمہ کا پڑوسی ہے جب کہ اس کا دوسراساتھی عبد القادربھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ گنے کے پتے پرگرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مردان کے نواحی علاقے گوجرگڑھی سے بچی عاصمہ گھرسے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی اورابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کے جسم کے حساس اعضا پرتشدد کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments