لاہور اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، آم
فیورٹ پھل، پشواز اور غرارہ پسندیدہ لباس ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان آموں کی دیوانی نکلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پھلوں میں آم اور لباس میں پشواز اور غرارہ پسند ہے۔ اداکارہ سیاست سے دور بھاگتی ہیں تاہم عوام سے جڑے مسائل پر پریشانی ہوتی ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ سیاست نہیں ان کی پہچان اداکاری ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ باہر کے ممالک میں ماہرہ خان فرام پاکستان کی پہچان باعث فخر ہے۔ ماہرہ نے کانزفلمی میلےکےدوران ریڈ کارپٹ پر واک کی یادیں بھی تازہ کیں۔
0 Comments