Advertisement

Responsive Advertisement

پوسٹر میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر شائع کرنے پر پی ٹی آئی امیدوار نااہل

 ناصر چیمہ پی پی 53 سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، الیکشن کمیشن : فوٹو: سوشل میڈیا
ناصر چیمہ پی پی 53 سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، الیکشن کمیشن : فوٹو: سوشل میڈیا
گوجرانوالا: اپنی اتنخابی تشہیر کے لئے پوسٹر پر چیف جسٹس پاکستان اور سربراہ پاک فوج کی تصاویر شائع کرنے پر تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو نااہل کردیا گیا۔
نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 53 سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصرچیمہ کو نااہل قرار دے دیا ہے، ناصر چیمہ نے اپنی اتنخابی تشہیر کے لئے پوسٹرز پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر شائع کی تھیں۔ الیکشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  ناصر چیمہ پی پی 53 سے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چنیوٹ میں اشتہارات اور پوسٹرز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ناصر چیمہ سے پوچھا تھا کہ کس بنیاد پر آپ  نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں؟، آرمی چیف اور چیف جسٹس کا انتخابات سے کیا تعلق؟ کیا وہ آپ کے رشتہ دار ہیں؟۔ امیدوار تحریک انصاف ناصر چیمہ نے جواب دیا کہ یہ اشتہار اور پوسٹرز الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے لگائے تھے۔

Post a Comment

0 Comments