لاہورمیں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان بارش سے متاثر علاقوں کا دورہ کرنےلکشمی چوک پہنچ گئے۔
لاہور میں مسلسل بارش کے بعد مصروف ترین سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ موسلادھار بارش سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے بارش کے بعد کی صورتحال پر کہا کہ پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں، پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، شریف خاندان نے سارا پیسہ رائے ونڈ میں لگادیا۔
عمران خان کہتے ہیں شہباز شریف باہر نکلنے کے قابل نہیں عوام میں بڑا غصہ ہے، آدھے پاکستان کے پاس تعلیم کے مواقع میسر نہیں، جہاں عوام کے پاس تعلیم نا ہو وہ یہی کہے گی کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے ۔
0 Comments