Advertisement

Responsive Advertisement

نوازشریف اور مریم کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتارکرکے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل نوازشریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ بھی کروایا جائےگا ۔ فوٹو : فائل
لاہور: 
نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک طرف مسلم لیگ (ن) اپنے پارٹی قائد نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب نیب نے بھی اپنی حکمت عملی تیار کرلی۔
مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف اور مریم نواز کے شایان شان استقبال کے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں جو کارکنوں کو 13 جولائی کو لاہور ایئرپورٹ پر جمع کرنے کی سرتوڑ کوششیں کریں گی۔
ادھر نیب نے اس صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کرلی، ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور میں لینڈ کرتے ہی نیب ایکشن میں آجائے گی اور ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود ہیلی کاپٹر پر دونوں رہنماؤں کو بٹھا کر اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا جب کہ اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل نوازشریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا۔
نوازشریف اور مریم نواز کی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتاری اور وہیں سے اسلام آباد منتقلی کیلئے نیب نے ہیلی کاپٹر کی سہولت مانگ لی ہے جب کہ نیب کے سینئر افسران پورے آپریشن کی نگرانی پر مامور ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments