راولپنڈی (وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشن جین پیری نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں خطہ میں قیام امن کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران جین پیری نے امن مشن آپریشنز میں پاک فوج کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستان خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امن مشن میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا ہے گا، انہوں نے مزید کہا پاکستان اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے عالمی امن کیلئے پہلے کی طرح آئندہ بھی اپنا کردار نبھاتا رہے گا ،آرمی چیف نے کہا پاکستان امن مشن کیلئے سب سے زیادہ فوج فراہم کرنیو الا ملک ہے، اس موقع پر انڈر سیکرٹری جنرل نے کہاعالمی امن مشن میں پاک فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، ہوئی۔
0 Comments