لاہور: گلین میکسویل نے سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعہ پر وضاحت کر دی ہے۔
گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں سرفراز سے مصافحہ کرنے کیلیے انتظار کر رہا ہوں۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے گلین میکسویل کی جانب ہاتھ بڑھایا لیکن وہ آگے بڑھ گئے۔
سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی موضوع بحث بنی رہی اور پاکستانی شائقین نے رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا۔ تاہم اب میکسویل نے معاملے کی وضاحت کر دی ہے، آل راﺅنڈر نے ٹوئٹر پر نا صرف پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی بلکہ اس معاملے کی بھی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جان بوجھ کر ہاتھ ملانے کی بات درست نہیں، میں سرفراز احمد کو دیکھ ہی نہیں سکا تھا، اب میں ہوٹل میں انتظار کر رہا ہوں تاکہ سرفراز احمد سے ہاتھ ملاﺅں اور ان کی ٹیم کو بھی کامیابی پر مبارکباد دوں۔
0 Comments