Advertisement

Responsive Advertisement

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

عوامی مقام سے پکڑا جانے والا یہ مگرمچھ امریکی تاریخ کا سب سے طویل اور بھاری مگر مچھ ہے (فوٹو : سوشل میڈیا)
عوامی مقام سے پکڑا جانے والا یہ مگرمچھ امریکی تاریخ کا سب سے طویل اور بھاری مگر مچھ ہے (فوٹو : سوشل میڈیا)
فلوریڈا: امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ برآمد کرلیا جو امریکی تاریخ پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگر مچھ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وائلڈ لائف ادارے کو فلوریڈا کے پبلک پارک میں مگرمچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ریسکیو اہل کاروں کی مدد سے امریکا کی تاریخ میں کسی عوامی مقام سے پکڑے گئے سب سے طویل اور بھاری مگرمچھ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ یہ مگرمچھ پارک کے گھنے درختوں میں چھپا ہوا تھا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق مگرمچھ کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے جس کے بعد مگرمچھ کو مقامی چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا وائلڈ لائف حکام اور پولیس نے عوامی مقام پر خطرناک مگرمچھ کی موجودگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ میونسپلٹی ادارے نے بھی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کہ معلوم کیا جائے کہ وہ مگرمچھ کہاں سے آیا اور یہاں تک کیسے پہنچ گیا؟
ایک وائلڈ لائف اہلکار کا کہنا ہے کہ اپنے 20 سالہ دور ملازمت میں اتنا طویل اور بھاری مگرمچھ نہیں دیکھا، اب تک زیادہ سے زیادہ 10 سے 12 فٹ لمبے مگرمچھ پکڑنے کا موقع ملا ہے، یہ ہمارے لیے پرجوش لمحہ ہے اور پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے۔

Post a Comment

0 Comments