Advertisement

Responsive Advertisement

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 27 فیصد اضافے کا اعلان صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 27 فیصد الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہو گا جس کا نوٹیفکیشن آئندہ کچھ دنوں میں جاری کر دیا جائے گا: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم خان جھگڑا

 

پشاور 24 جون2021ء) تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 27 فیصد اضافے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 27 فیصد الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہو گا جس کا نوٹیفکیشن آئندہ کچھ دنوں میں کر دیا جائے گا۔

حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نیک نیتی کے ساتھ کیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا (آگیگا) اور سیکریٹریٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت کو ختم کرنے کے لیے کھلے دل اور نیک نیتی سے اضافہ کیا۔

ملازمین کو الائونسز میں 27 فیصد اضافہ یکم جون سے ملے گا جس کا نوٹیفکیشن بھی آئندہ چند دنوں میں جاری کر دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا اگر کسی صورت میں کوئی ملازم، شعبہ یا محکمہ تنخواہ میں اضافے سے رہ گیا تو ان کے لیے شکایات ازالہ کمیٹی بنا دی ہے۔ ملازمین محنت اور دلجمعی سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور حکومت کے استعداد کار میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر ملازمین تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تنخواہوں میں امید سے زیادہ اضافہ کرکے دل جیت لیے۔

ملازمین تنظیموں کے عہدیداروں نے تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کا شکریہ ادا کیا۔  یہاں واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ملک کی واحد صوبائی حکومت نے جس نے بیوہ پنشنرز کی پنشن میں بھی 100 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جبکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا۔ جبکہ تحریک انصاف کی ہی وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments