Advertisement

Responsive Advertisement

کورونا وائر س سے مزید39اموات، 930نئے کیسز رپورٹ

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید39اموات جبکہ 930نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 50 ہزار768ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میںایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار5 ہے اور8 لاکھ 95 ہزار960 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچہزار358، خیبرپختونخوا چار ہزار 280، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 303 اور اٰزاد کشمیر میں 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار431، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 247، پنجاب تین لاکھ 45 ہزار 251، سندھ تین لاکھ 33 ہزار194، بلوچستان 26 ہزار776، آزاد کشمیر 20 ہزار19اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -

Post a Comment

0 Comments