فیصل آباد (آئی این پی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار، ماڈل اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنے ہونے والے منگیتر عمر بٹ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ حال ہی میں جنت مرزا نے عمر بٹ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی۔
جنت مرزا نے انسٹاگرام سٹوری میں عمر بٹ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ محبت بھری نظروں سے عمر کو دیکھ رہی ہیں۔ٹک ٹاک سٹار نے اپنی انسٹاسٹوری کے کیپشن میں عمر بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں صرف تمہاری وجہ سے زیادہ قہقہے لگاتی ہوں۔
جنت مرزا نے لکھا کہ میں صرف تمہاری وجہ سے کم روتی اور زیادہ مسکراتی ہوں۔
0 Comments