لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونےو الے دھماکے میں تین افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے ہیں ، شہدا میں دو کی شناخت ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی آج نیو زکے مطابق لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے دو افراد کی شناخت 5سالہ عبدالحق اور 30 سالہ عبدالخالق کے نام سے ہوئی ، دھماکے میں شہید ہونے والے تیسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔ ادھر دھماکے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کر لی گئی ، آئی جی پنجاب رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے ، رپورٹ میں اہم انکشافات کئے گئے ۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکہ خیز مواد کار میں موجود تھا ، دھماکے میں 15سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے میں استعمال ہونے والا مواد غیر ملکی ساختہ ہے جبکہ کیل اور بال بیرنگ کا استعمال کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے کی جگہ پر تین فٹ گہرا اور آٹھ فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا،، دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا۔
0 Comments