Advertisement

Responsive Advertisement

کراٹے کی ماہر لڑکی نے شادی کے پہلے ہی دن شوہر کی پٹائی کر دی

 

کھانا دیر سے پکانے پر تشدد کی دھمکیاں ملنے پر کراٹے کی ماہر لڑکی نے مار مار کر شوہر کو بےحال کر دیا، تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بے حال شوہر بھی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا


کراٹے کی ماہر لڑکی نے شادی کے پہلے ہی دن شوہر کی پٹائی کر دی
اردن (24 جون2021ء) کراٹے کی ماہر لڑکی نے شادی کے پہلے ہی دن شوہر کی پٹائی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اردن میں نوجوان جوڑے کی شادی صرف ایک ہی دن بعد ختم ہو گئی۔ اردن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے مطابق ایک اردنی نوجوان نے کراٹے کی ماہر لڑکی سے شادی کرنے کے بعد پہلے ہی دن بیوی سے جھگڑا کر لیا۔ کھانا دیر سے ملنے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی، جس پر کراٹے کی بلیک بلٹ جیتنے والی بیوی غصے سے بھڑک اٹھی۔

بیوی نے تشدد کی دھمکیاں ملنے پر کوئی لحاظ نہ کیا اور دل کھول کر شوہر پر کراٹے کے وار کیے۔ کراٹے کی ماہر بیوی کی مار کھانے سے شوہر شدید زخمی ہوگیا، جبکہ گھر میں موجود دونوں میاں بیوی کے رشتے دار بھی جھگڑے میں کود پڑے۔

اس دوران اہل محلہ نے مداخلت کر کے جھگڑا ختم کروایا۔ تاہم کراٹے کی ماہر بیوی کے تشدد سے بے حال ہو جانے والا شوہر بھی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا اور رشتے داروں کی موجودگی میں ہی فوری اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔

اس تمام واقعے کی خبر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، واقعے سے متعلق کچھ افراد نے تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو مظلوم قرار دیا، جبکہ کئی لوگوں نے موقف اختیار کیا کہ کسی بھی صورت تشدد ایک قابل قبول عمل نہیں، تاہم بیوی کو تشدد کی دھمکیاں دینے والے شخص کیساتھ اپنی بیوی کے ہاتھوں جو بھی سلوک ہوا، وہ اسی کا مستحق تھا۔

Post a Comment

0 Comments