میں نے پہلی مرتبہ جب کرینہ کپور کے لئے کھانا بنایا تو گھر میں موجود 2کتے بھی ۔۔۔۔۔ سیف علی خان نے ایسے راز سے پردہ سے اٹھا دیا کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
moor news
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے ’’چھوٹے نواب ‘‘ سیف علی خان کی کل (6اکتوبر کو ) نئی فلم ’’شیف ‘‘ ہندوستانی سینماؤں کی زینت بنے گی ،سیف علی خان سمیت فلم کی کاسٹ میں شامل دیگر ستارے اپنی اس فلم کی تشہیر کے لئے دہلی میں موجود ہیں ،فلم ’’شیف‘‘ میں سیف علی خان مزے مزے کے کھانے بنانے والے ایک ’’کک ‘‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں ،اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئیسیف علی خان روز میریٹ ہوٹل میں4سے 6گھنٹے کوکنگ کی تربیت حاصل کرتے رہے ہیں جبکہ حقیقی زندگی میں بھی انہیں کھانا پکانے کا شوق تو ہے لیکن جب پہلی بار انہوں نے کرینہ کپور کے لئےکھانا بنایا تو گھر میں موجود 2کتے بھی انہیں کچن میں دیکھ کر حیران رہ گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:6روزہ جسمانی ریمانڈ کی پہلی رات ہی پولیس سٹیشن میں ہنی پریت نے تحقیقاتی افسروں کے سامنے ۔۔۔۔۔۔ میڈیا کے سامنے معصوم چہرہ بنا کر رونے کی اداکاری کرنے والی ہنی پریت کے بارے میں پولیس کمشنر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز‘‘ کے مطابق بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی نئی فلم ’’شیف‘‘کل 6اکتوبر کے روز ہندوستانی سینماؤں کی زینت بننے جا رہی ہے ۔اپنی اس فلم کی تشہیر کے لئے دہلی میں موجود سیف علی خان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ان کا کردار انتہائی مشکل تھا ، کھانا بناتے ہوئے ایک’’ پروفیشنل کک ‘‘ کی طرح تیز رفتاری کے ساتھ پیاز اور سبزیاں کاٹنے کے لئے انہیں کافی محنت کرنا پڑی ۔انہوں نے کہا کہ مزے مزے کا کھانا پکانا ایک فن ہے اور مجھے بھی کوکنگ کا بہت شوق ہے لیکن فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے انہوں نے ایک ماہ تک روزانہ 4سے 6گھنٹے تک میریٹ ہوٹل کے کچن میں کھانا پکانے اور سبزیاں کاٹنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ۔سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے جب پہلی مرتبہ کرینہ کپور کے لئے کھانا بنایا تو مجھے کچن میں دیکھ کر میرے گھر میں مو جو د 2کتے بھی حیران رہ گئے تھے کہ یہ بندہ یہاں کیا کر رہا ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی فلمی مصروفیات میں سے خصوصی طور پر اپنی فیملی اور بیٹے تیمور کے لئے وقت نکالتا ہوں ۔ واضح رہے کہ سیف علی خان کی نئی فلم ’’شیف ‘‘ ہالی ووڈ کے مزاحیہ ڈرامے ’’شیف کا ریمک ہے جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری کرشنا مینن نے دی ہے ۔

0 Comments