Advertisement

Responsive Advertisement

”مجھے فرانزک لیب کے سربراہ نے بتایا کہ ڈی این اے میچ ہوگیا ہے تو میں نے کہا کسی کو بتانا نہیں ، پہلے ہم ۔۔۔“ شہباز شریف نے زینب قتل کیس میں انتہائی حیران کن انکشاف کردیا


لاہور  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زینب کے قاتل کو سامنے لانے کے لئے ”مجھے فرانزک لیب کے سربراہ نے بتایا کہ ڈی این اے میچ ہوگیا ہے تو میں نے کہا کسی کو بتانا نہیں ، پہلے ہم ۔۔۔“ شہباز شریف نے زینب قتل کیس میں انتہائی حیران کن انکشاف کردیا ڈی جی فرانزک لیب نے شبانہ روز محنت کی ،انہوں نے قصور شہر کے مختلف بلاکس سے 1150سیمپل لئے اور ان کا معائنہ کیا ، اگر پنجاب میں فرانزک لیب نہ ہوتی تو ہم زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے میں اتنی کامیابی نہیں ہوتی ، مجھے ابھی ڈی جی فرانزک لیب نے بتایا کہ رات کو مجھے بتایا گیاکہ ڈی این اے میچ ہوگیا ہے تو میں نے انہیں کہا کہ ابھی کسی کو نہیں بتانا ، اپنی نگرانی میں دوبارہ ٹیسٹ کریں گے۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی ڈی جی فرانزک لیب نے بتایا کہ انہیں رات کو بتایا گیا کہ ڈی این اے میچ ہوگیا ہے تو میں نے کہا کہ ابھی کسی کو نہ بتائیں میں صبح آکر اپنی نگرانی میں ٹیسٹ دوبارہ کروں گا۔ انہوں نے اس کا دوبار ٹیسٹ کیا اور دونوں بار ملزم کا ڈی این اے میچ ہوگیا ہے اور ہم نے اللہ کے فضل سے سو فیصد درست کام کرتے ہوئے اصلی مجرم کو پکڑا ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میری دلی خواہش کہ اس مجرم کو سر عام پھانسی دی جائے۔

Post a Comment

0 Comments