Advertisement

Responsive Advertisement

زینب کے قاتل کو مقابلے کے بعدگرفتار کیا گیا : پولیس کا دعویٰ

زینب کے قاتل کو مقابلے کے بعدگرفتار کیا گیا : پولیس کا دعویٰ
قصور (hot line news) قصور کی معصوم زینب کو درندگی کا نشانہ بنانے والے عمران
 علی کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ، ملزم نے چھاپہ مارنے والے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے بعد معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گذشتہ روز رات گئے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا اور جب پولیس پارٹی پاکپتن میںملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو عمران علی نے پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ، تاہم پولیس نے کمال مہارت کے ساتھ ملزم کو گرفتا رکر لیا ۔ ملزم کی گرفتار ی کے بعد اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ، جو میچ کرگیا اور اسی دوران اس کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اورملزم عمران علی نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments