Advertisement

Responsive Advertisement

زینب قتل کیس، وزیراعلیٰ کویقین دلاتاہوں کیس کی روزانہ سماعت ہوگی: جسٹس منصور علی شاہ

زینب قتل کیس، وزیراعلیٰ کویقین دلاتاہوں کیس کی روزانہ سماعت ہوگی: جسٹس منصور علی شاہ
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے زینب قتل کیس کی روزانہ سماعت کرنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے متعلقہ عدالت کو کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کے اعزازمیں تقریب منعقد کی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ زینب کیس کی سماعت کرتے ہوئے انصاف کیاجائے گا . وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کیس روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا کہا ہے اور  میں وزیراعلیٰ کویقین دلاتاہوں کیس کی روزانہ سماعت ہوگی۔ ڈسٹرکٹ جج زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادپرکریں گے۔انہوں نے متعلقہ جج کو کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments