لاہور (hot line plus news )وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ مردان میں عاصمہ قوم کی بیٹی ہے ، میں کے پی کے حکومت سے درخواست کرتاہوں کہ پنجاب کی فورنزک لیب جو کہ پاکستان کی ہی نہیں بلکہ ساﺅتھ ایشیا کی بہترین لیب ہے ،آپ اگر چاہیں تو ہم خاموشی سے تمام تر ڈی این اے کی پروفائلنگ کیلئے مدد کریں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ مردان میں بھی انتہائی سفاکانہ کام ہوا ، عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے ،وہاں بھی ایک سفاک درندے نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ،میں خلوص اور درد دل کے ساتھ کے پی کے حکومت سے گزارش کروں گا کہ پنجاب کی فورنزک لیب جو کہ پاکستان کی ہی نہیں بلکہ ساﺅ تھ ایشیا کی سب سے بہترین فورنزک لیب ہے ،اگر آپ چاہیں تو ہم خاموشی سے تمام تر تعاون آپ کو فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہر قسم کی مدد کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ کراچی میں نقیب اللہ محسود کیس میں بھی سندھ حکومت اگر ٹیکنیکل اور سائنسی سپورٹ چاہتی ہے تو ہم ہر طرح کی مدد کیلئے حاضر ہیں ۔میری گزار ش ہے کہ لاشوں پر سیاست نہ کی جائے ،آئیں مل بیٹھیں اور قوم کے دکھوں کو بانٹیں اور انہیں ختم کریں ۔
0 Comments