ناکام اور کامیاب لوگوں کی روز مرہ عادات میں 8 واضح فرق
آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچھ انسان ترقی کی منازل دوسروں کی نسبت جلدی کیوں حاصل لیتے ہیں؟ کیوں کچھ افراد کو معاشرے میں کامیاب اور کچھ کو ناکام کہا جاتا ہے؟ کیونکہ ان کی عادات میں فرق پایا جاتا ہے جو انہیں ایک دوسرے سے مختلف بناتی ہیں۔
یہاں ہم آپ کو ایسی ہی 8 عادتوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو ناکام اور کامیاب لوگوں کے درمیان واضح فرق پیدا کر دیتی ہیں۔
٭ ناکام لوگ ہر وقت اعتراض کرتے ہیں اور دل میں کینہ رکھتے ہیں، جبکہ کامیاب لوگ تعریف کرتے ہیں دوسروں کو معاف کرتے ہیں۔
٭ ناکام لوگ تبدیلی سے گھبرا جاتے ہیں، لیکن کامیاب لوگ تبدیلی کو گلے لگاتے ہیں گھبراتے نہیں ہیں۔
٭ ناکام لوگ ہر معاملے میں خود کو حقدار سمجھتے ہیں، جبکہ کامیاب لوگ ہر حال میں شکر گزاری کرتے ہیں۔
٭ ناکام لوگ اپنی ناکامی کا الزام دوسروں پر لگاتے ہیں، لیکن کامیاب لوگ ایسا نہیں کرتے بلکہ اپنی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
٭ ناکام لوگوں میں کچھ نیا سیکھنے کا جذبہ نہیں ہوتا جبکہ کامیاب لوگ ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔
٭ ناکام لوگ دوسروں کی ناکامی پر خوش ہوتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی کامیابی نہیں دیکھنا چاہتے، لیکن کامیاب لوگ دوسروں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہو ان کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔
٭ ناکام لوگ بے مقصد زندگی جی رہے ہوتے ہیں انہیں سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، جبکہ کامیاب لوگ منصوبہ کے ساتھ ہر کام کو انجام دیتے ہیں اور اپنے مقاصد کو پورا کرنے کی جی توڑ کوشش کرتے ہیں۔
٭ ناکام لوگ دوسروں سے معلومات چھپاتے ہیں یہ سوچ کر کے کہیں وہ ہم سے آگے نہ نکل جائیں، لیکن کامیاب لوگ دوسروں تک معلومات پہنچاتے ہیں کیونکہ علم باٹنے سے گھٹتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے
0 Comments