Advertisement

Responsive Advertisement

اب دیکھیں واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹا گرام کی ویڈیو ز

اس ترقی یافتہ دور میں نت نئی ایجادات کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں بھی نئے نئے فیچرز متعارف ہورہے ہیں ۔اب آپ واٹس ایپ میں انسٹا گرام اور فیس بک کی ویڈیو بآسانی دیکھ سکتے ہیں ۔اس نئے فیچر کی مدد سے ان دونوں ویپ سائٹس سے آنےو الے پیغامات میں موجودویڈیو لنک کو چھوتے ہی ویڈیو کلپ ایک فلوٹنگ ونڈو میں ظاہر ہوجاتا ہے ،اس دوران واٹس ایپ پر پیغام رسانی کےمعمولات جاری رکھے جاسکتے ہیں https://youtu.be/eSgDxqsCEgY۔آئی او ایس میں اس نئے فیچر کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے ،تاہم اس کا اینڈ روئڈ متبادل فی الحال جاری نہیں کیا گیا ۔ماہرین کے مطابق یہ فیچر فیس بک کی ایک ذیلی سروس کے اپ ڈیٹ کا حصہ ہے ،جس کے ذریعے فیس بک اور دیگر ایپس کے درمیان رابطے کو بڑھا یا جائے گا۔اس کے لیے ایپ اسٹور سے واٹس ایپ کا نیا آئی او ایس اپ ڈیٹ ڈاون لوڈ کر نا ہو گا جو پکچر اِن پکچر مو ڈ کو سپورٹ کرتا ہے ۔واٹس ایپ پہلے ہی یہ فیچر متعارف کر اچکا ہے ۔اب اس نئے اپ ڈیٹ کے ذریعے آپ واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹا گرام کی ویڈیوز چلا سکتے ہیں ،ویڈیو کوری سائز بھی کر سکتے ہیں یا صحیح سے دیکھنے کے لیے فل اسکرین موڈ اختیار کر سکتے ہیں ۔کمپنی کے مطابق اب جب بھی واٹس ایپ پر انسٹا گرام یا فیس بک کا لنک ملے تو آپ اسے واٹس ایپ کے اندر ہی چلا سکتے ہیں۔ چیٹ کے دوران آپ ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں، تاہم آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ اپ ڈیٹ میں دیگر بہت سے نئے فیچرز بھی موجود ہیں۔مثل کے طور پر نئے آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد گروپ ایڈمنسٹریٹر آئی کن اور گروپ کا موضوع بھی تبدیل کرسکتے ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments