بیجنگ ( نیوز ڈیسک ) چین نے چاند کے تاریک حصے پر اپنا تحقیقاتی مشن اتارنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ریلے سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کر دیا ہے ۔
یہ سیٹلائٹ چینج فائیو نامی مشن اور زمینی کنٹرول اسٹیشن کے درمیان رابطہ کاری کا کام کرے گا ۔ چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ سیٹلائٹ پیر کی صبح روانہ کیا گیا ۔
چین ایسا پہلا ملک بننے کی کوشش میں مصروف ہے کہ جو چاند کے تاریک حصے پر اپنا روبوٹک تحقیقاتی مشن اتارے گا ۔
پروگرام کے مطابق یہ مشن چاند کی سطح سے نمونے لے کر واپس زمین پر بھی آئے گا۔
0 Comments