Advertisement

Responsive Advertisement

ریسلنگ مقابلے:19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے

پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی میں کل انٹر نیشنل ریسلنگ کا رنگارنگ میلہ سجے گا جس میں غیر ملکی خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی ۔
غیر ملکی ریسلرز ٹائنی آئرن اور ویڈ بیریٹ پاکستانی مداحوں کو بھرپور اینٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ،ریسلرز کل کراچی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد یہ ریسلرز لاہور اور اسلام آباد میں بھی ایکشن میں ہوں گے ۔
پروفیشنل ریسلنگ سرکٹ میں شامل واحد پاکستانی بادشاہ پہلوان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریسلنگ مقابلے ہونے پر وہ کافی خوش ہیں ۔
ایونٹ میں خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی جس کے لئے چار خواتین ریسلرز پاکستان آئی ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلے ملک میں ریسلنگ کی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے ۔
کراچی میں کل زور آزمائی کے بعد ریسلرز19 مئی کو لاہور اور پھر21مئی کو اسلام آباد میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے ۔

Post a Comment

0 Comments