Advertisement

Responsive Advertisement

بین الاقوامی ریسلرز سیزن 2018 کے مقابلوں کیلئے پاکستان پہنچ گئے

بین الاقوامی ریسلرز سیزن 2018 کے مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسلنگ ایونٹ اگست میں پاکستان میں منعقد ہوگا جس کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پہنچنے والے ریسلرز کا تعلق برطانیہ، امریکہ اور فرانس سے ہے اور اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق غیر ملکی ریسلرز نے نے ایونٹ کی کوآرڈینیشن کےلیے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔
ریسلرز نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچے تھے جہاں انٹر نیشنل ریسلنگ کا رنگارنگ میلہ سجا تھا جس میں غیر ملکی خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں نظر آئی تھیں۔

Post a Comment

0 Comments