اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنے مواقع نوازشریف کو دئیے شاید کسی اور کونہیں ملے۔
درگاہ گولڑہ شریف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے 21 سال کھیل کے میدانوں میں گزرے مجھے پتہ ہے کہ میچ جیتنے پر لوگ پرتپاک استقبال کرتے ہیں اور ہارنے پر انڈے مارتے ہیں لیکن میرا اصول ہے کہ جیت پر اپنے پاؤں زمین سے نہ اٹھنے دو کیوں کہ ہار جیت عارضی اور باقی رہ جانے والی ذات اللہ کی ہے، جو اللہ کے حکم پر عمل نہیں کرتا اس کو ذلت اٹھانی پڑتی ہے اللہ کے حکم پر چلیں، سب کچھ اس کے ہاتھ میں ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جتنے موقع نوازشریف کودئیے شاید کسی اورکونہیں ملے، گزشتہ روز کے فیصلے سے سب سامنے آگیا، پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ کل طاقتور کو سزا دی گئی، حسن اور حسین نوازکے اکاونٹس میں تین سو ارب روپے ہیں، پھر کہتے ہیں پاکستان کے شہری نہیں ہیں، گزشتہ دس سال میں پاکستان پر قرضہ 27 ہزار ارب تک پہنچ گیا، کرپشن اور چوری نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے، کیا نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونے والوں نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈروہ ہوتا ہےجوعوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرے، خلفائے راشدین نے عوام کا پیشہ عوام پر خرچ کیا، چھوٹے طبقہ ریاست کی ذمہ داری ہے ہمیں مل کر تقسیم شدہ ملک کو ہمیں اکٹھا کرنا ہے۔
0 Comments