Advertisement

Responsive Advertisement

فواد حسن فواد کے گھر نیب کا چھاپہ، حساس دستاویزات برآمد



نیب نے 2 لیپ ٹاپ اور فواد حسن کی گاڑی میں موجود 5 موبائل فونز بھی قبضے میں لے لئے : فوٹو : ایکسپریس
نیب نے 2 لیپ ٹاپ اور فواد حسن کی گاڑی میں موجود 5 موبائل فونز بھی قبضے میں لے لئے : 
 اسلام آباد: آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس کے ملزم اور نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر نیب نے چھاپہ مار کر اہم کاغذات قبضے میں لے لئے۔
نیوزکے مطابق نیب نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کے ملزم اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر میں چھاپا مار  کر اہم کاغذات قبضے میں لے لئے ہیں، جبکہ دو لیپ ٹاپ اور فواد حسن کی گاڑی میں موجود 5 موبائل فونز بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئیں دستاویزات میں بہت سے کاغذات ملکی سالمیت سے متعلق ہیں، جب کہ موبائل فونز میں ایک بلیک بیری بھی ہے جس کا پاس ورڈ نیب حکام نے فواد حسن سے حاصل کرلیا ہے۔ فواد حسن فواد کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لی گئی ہیں، جب کہ لیب ٹاپ اور موبائلز فونز کا فرانزک آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کے کے سابق پرنسپل سیکریٹری اور آشیانہ اقبال پراجیکٹ اسکینڈل کے ملزم فواد حسن فواد   19 جولائی تک ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں
۔

Post a Comment

0 Comments