صلاح الدین ایوبی کا اصل نام یوسف تھا۔ اس کا باپ نجم الدین ایوب موصل کے امیر عماد الدین زنگی کے پاس ملازم تھا۔ 1138 میں یہ بچہ پیدا ہوا جو آگے چل کر صلاح الدین ایوبی کے نام سے نامور ہوا۔
جب صلاح الدین آٹھ برس کا تھا، عماد الدین زنگی اپنے غلاموں کے ہاتھوں مارا گیا اور اس کا چھوٹا لڑکا نور الدین محمود حلب کا امیر بن گیا۔ نجم الدین اور اس کا بھائی شیر کوہ اس کے حامی تھے،چنانچہ جب انہوں نے دمشق فتح کیا، تو نور الدین محمود شام کا بادشاہ بن گیا۔ صلاح الدین کے لڑکپن کا زیادہ زمانہ دمشق میں گزرا۔
سلطان صلاح الدین ایوبی پہلا مسلمان بادشاہ تھا جس سے یورپ کے عیسائیوں کو سابقہ پڑا۔ سلطان نے عیسائیوں سے اس قدر عدل و احسان، رحم و کرم اور دریا دلی کا برتائو کیا کہ آج تک تاریخ اس کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔
سلطان بیت المقدس کو فتح کرنے کے بعد دمشق چلا گیا۔ 1193 کے ماہ فروری میں ٹھنڈ لگ جانے کی وجہ سے بیمار ہوگیا اور اسی علالت میں وفات پائی۔ اس وقت سلطان کی عمر 55 برس کی تھی۔
0 Comments