Advertisement

Responsive Advertisement

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں شروع ہونے کا امکان

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں شروع ہونے کا امکان
اسلام آبادمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران پورے ملک میں شروع ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب، خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں ہیں،پاکستان میں بارشوں کا آغاز کشمیر ،بالائی پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

Post a Comment

0 Comments