ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ جانیوالاکے قریب کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹرین کوروک دیاگیا تاہم مسافرمحفوظ رہے ۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی اور ٹریک بندہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ریلوے ٹریک کو کلئیر کر دیا جائے گا۔ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ٹرین کوئٹہ سے فیصل آبادجارہی تھی۔
0 Comments