Advertisement

Responsive Advertisement

شمالی کوریا نے امریکا کو گینگسٹر قرار دے دیا

امریکا اور شمالی کوریا کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ فوٹو : فائل

مریکا اور شمالی کوریا کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ فوٹو : فائل
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افہام و تفہیم کے بجائے ایک جارح گیئگسٹر (بدمعاش) کی طرح دھونس و دھمکی کا رویہ اپنا رہا ہے۔ 
بین الاقوا می خبر رساں ادارے کے مطابق پیانگ یانگ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ مائیک پومپیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی گزشتہ ماہ ہونے والی تاریخی ملاقات میں طے پانے والے نکات پر عمل در آمد کا جائزہ لینے شمالی کوریا پہنچے تھے۔
امریکا اور شمالی کوریا کے اعلیٰ سطح کے حاکم کے درمیان ملاقات کے بعد  پیانگ یانگ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا دورہ اور مذاکرات قابلِ افسوس رہے۔ امریکا شمالی کوریا کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے آمرانہ طرز عمل اپناتے ہوئے جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام کو ختم کرنے کے لیے یک طرفہ دباؤ ڈال رہا ہے جو کہ جارحانہ اور غیر منصفانہ عمل ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سینیئر اہلکار کم یونگ چول کے ساتھ مذاکرات تعمیری اور مثبت رہی جب کہ بعض معاملات میں بڑی پیش رفت بھی ہوئی ہے تاہم جوہری پروگرام کے خاتمے اور جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر تلف کرنے تک شمالی کوریا پر عائد پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو دو دن کے دورے پر شمالی کوریا پہنچے تھے جہاں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے، اس دورے میں سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات طے نہیں تھی۔ مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ جاپان کے لیے روانہ ہو گئے۔

Post a Comment

0 Comments