Advertisement

Responsive Advertisement

فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گیا، یورو گوئے کو کوارٹر فائنل میں شکست



فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں فرانس نے یورو گوئے کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یورو گوئے کو باآسانی 0-2 سے شکست دے دی۔ یورو گوئے کو اپنے اسٹار فارورڈ کاوانی کی شدید کمی محسوس ہوئی۔
فرانس کی ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی، 40 ویں منٹ میں گرزمین کے فری کک پر رافائل وارین نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلائی، پہلے ہاف کا اختتام 0-1 پر ہوا۔
دوسرے ہاف میں یورو گوئے نے فرانس کی برتری ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کی تاہم 61 ویں منٹ میں گرزمین نے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔
دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے گئے، کھلاڑیوں میں میچ کے دوران کئی بار جھڑپیں بھی ہوئیں، دونوں ٹیموں کے 4 کھلاڑیوں کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔
فرانس نے کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی، سواریز الیون ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

Post a Comment

0 Comments