Advertisement

Responsive Advertisement

نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب احتساب عدالت سے رجوع کرکے ان کے وارنٹ حاصل کرے گی۔ (فوٹو: فائل)

نیب احتساب عدالت سے رجوع کرکے ان کے وارنٹ حاصل کرے گی۔ (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو  گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے نیب حکام پیر کو احتساب عدالت سے رجوع کرکے مجرمان کے وارنٹ حاصل کریں گے۔ نیب نے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے لیے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل حاصل کرلی ہے۔

امکان ہے کہ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کی صورت میں انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ کیپٹن (ر) صفدر ملک میں ہی موجود ہیں وارنٹ ملنے پر انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد لندن میں موجود نواز شریف اور مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments