Advertisement

Responsive Advertisement

جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل


سندھ میں منی لانڈرنگ کے سب سے بڑے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے،حکم نامے کی کاپی سماء کو موصول ہوگئی۔
 نمائندے کے مطابق اس کیس میں ایف آئی اے متحرک ہوچکی ہے جبکہ 28 نئے مقدمات درج ےکرنے کی تیار کرلی گئی ہے، اس سے قبل آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب وزارت داخلہ کی ہدایت پر سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے بھی آئی جی سندھ کوحکم دے دیا کہ زرداری اورفریال تالپرکی12جولائی کوپیشی یقینی بنائی جائے، آئی جی سندھ کی جانب سے تمام یونٹس کواحکامات دے دیئے گئے آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کی مددکی جائے۔
دوسری جانب سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس جاری کرنے کافیصلہ کرلیا، بیان ریکارڈ نہ کرایا تو براہ راست ملزم سمجھا جائے گا۔
آج سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرنے کے بعد جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایف اے متحرک ہوگئی، مزید 28 مقدمات درج کرنے کی تیاری کرلی، نئے کیسز میں بینکوں کے سربراہان، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور بیٹے اے جی مجید نامزد ہوں گے، جبکہ مجید خاندان کی 2 خواتین سے بھی تفتیش ہوگی۔
ایف آئی نے بینکوں میں اربوں روپے جمع کرانے والے ٹھیکیداروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رقم کہاں سے آئی اور جعلی اکاؤنٹس میں کیوں جمع کرائی سب جواب دینا پڑے گا۔

Post a Comment

0 Comments