Visit lucky media YouTube channel Subscribe Enjoying Videos
(پیرس)
فرانس میں بس ڈرائیوروں نے کمپنی کو ایک برس مذاکرات کے بعد گرمیوں میں
شارٹس پہننے کی اجازت دینے پر مجبور کر دیا۔
پیرس پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس ڈرائیوروں کو نیا یونیفارم جاری کیا ہے جسے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، نئے ڈریس کوڈ کے مطابق ٹراؤزر کو شارٹس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے پرانے کوڈ میں ڈرائیوروں کو شارٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی۔ ڈرائیوروں نے ایک برس کمپنی سے مذاکرات کے بعد اسے ڈریس کوڈ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا، فرانس میں جون سے ستمبر تک شدید گرمی پڑتی ہے۔
0 Comments