کراچی ضرور نظرسینئر ٹی وی اداکار ایوب کھوسو نے کہا سیاست ایک مشکل کام آتا ہے لیکن خدمت کا جذبہ لیکر آنیوالوں کیلئے مشکلات کوئی اہمیت نہیں رکھتیں، پی پی پی نے ہمیشہ عوام کے مسائل ہی حل کئے ہیں۔ سیاست میں صادق و امین کو تلاش کرنا عوام کیلئے کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتا۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا جس دن فنکاروں کی حکومت بن گئی تو کراچی میں تھیٹر اور میوزیکل شو ز کی سرگرمیاں و رونقیں بحال کرکے اس کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا سندھ میں رہنے والے سب پاکستانی بھائی ہیں۔ لسانیت کا کوئی جھگڑا نہیں ہم سب ایک ملک اور صوبے کے باشندے ہیں، گروہی سیاست کو فروغ دینا نہیں چاہتے۔ اردو اور سندھی بولنے والوں میں کوئی جھگڑا نہیں سندھ دونوں کا مشترکہ ایک گھر ہے ۔
0 Comments