Advertisement

Responsive Advertisement

ایرانی میسی نے عالمی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی فٹبال ٹیم کے سٹار کھلاڑی سردار عثمان ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر شائقین کی جانب سے تنقید کا شکار، ایرانی میسی کے نام سے معروف کھلاڑی نے دلبرداشتہ ہو کر عالمی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
فٹبال ورلڈکپ 2018 سے قبل ایران کو ورلڈکپ تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کرنے والے سٹار کھلاڑی سردار عثمان نے 23 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سردار عثمان نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے 14میچوں میں 11 گول سکور کر کے ایران کی ورلڈ کپ میں رسائی کی راہ ہموار کی تھی۔ سردار عثمان ایران میں  ایرانی میسی  کے نام سے مشہور ہیں۔
4 برس قبل 19 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے سردار عثمان ایران کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد شائقین کی جانب سے تنقید کے نشانہ بننے پر نوجوان سٹار نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عثمان نے اس فیصلے کو مشکل اور دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ہونے والی بے جا تنقید اور تضحیک کی وجہ سے میری والدہ شدید بیمار ہو گئی ہیں۔ ایسے میں مجھے مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور مجھے دونوں میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا تھا لہٰذا میں نے اپنی والدہ کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ سردار عثمان ایران کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں اور ان کا ایران کے سب سے بڑے فٹبال سٹار علی داعی سے موازنہ کیا جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments