ماسکو:
فٹبال ورلڈکپ میں کولمبیا اور جاپان نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ گروپ ایچ سے پولینڈ اور سینیگال کو گھر واپسی کا پروانہ مل گیا۔
Visit lucky media YouTube channel Subscribe Enjoying Videosفٹبال ورلڈکپ 2018 کے پہلے مرحلے کا اختتام، ٹیموں کی گھروں کو واپسی جاری، گروپ ایچ سے پولینڈ اور سینیگال آؤٹ ہو گئے۔ کولمبیا نے سینیگال کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ گروپ کے دوسرے میچ میں قسمت کی دیوی جاپان پر مہربان، پولینڈ کے ہاتھوں ایک صفر کی ناکامی کے باوجود جاپانی ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔ جاپان اور سینیگال پوائنٹس اور گول ایوریج میں برابر رہے۔ تاہم جاپان کو پہلے میچ میں گروپ ایچ کی نمبر ون ٹیم کولمبیا سے جیت نے اگلے راؤنڈ میں پہنچا دیا۔
0 Comments