
برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار جونیئر کی بہن رافیلا سینٹوس برازیلین ٹیم کی جیت کی خوشی میں اپنا بازو تڑوا بیٹھیں۔ کوسٹاریکا کیخلاف اہم میچ میں برازیلین فٹبالر نے انجری ٹائم کے دوران اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول سکور کیا، تو ان کی بہن کی خوشی دیدنی تھی جو اسی دوران اپنی سہیلیوں کے ساتھ جشن منارہی تھیں۔ خوشی سے سرشار تمام لڑکیاں ایک دوسرے پر جا گریں جس کے سبب رافیلا سینٹوس کے بازو میں فریکچر ہو گیا۔
رافیلا سینٹوس نے زخمی بازو کی تفصیلات کے ساتھ اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
0 Comments