Advertisement

Responsive Advertisement

خودکش دھماکہ کیس میں علی امین گنڈہ پور شامل تفتیش


پولیس کے محکمہ کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے خودکش دھماکہ کیس میں سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈہ پور و دیگر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دھماکے میں ایف آئی اے کے افسر اسراللہ گنڈہ پور سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے  سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ نے شہید اسرار اللہ خاں گنڈہ پور کیس میں لیگل پراسکیوشن سے سابق صوبائی وزیر علی امین خان گنڈہ پور اور تحصیل ناظم ڈیرہ اسماعیل خان عمر امین گنڈہ پور سمیت تین افراد کو شامل کرنے کے لیے تحریری اجازت مانگی تھی جس پر لیگل پراسکیوشن نے تینوں ملزمان کو شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر 2013 کو کلاچی میں خودکش دھماکہ ھوا تھا جس میں اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے۔ رواں سال  12جون کو شہید آفیسر اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی نے علی امین خان گنڈہ پور اور اس کے بھائی عمر امین گنڈہ پور سمیت تین افراد کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ  تاحال ایف آئی آر میں نامزد کی کوئی اطلاع نھیں ملی۔ اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کروں گا۔
 
 
 

Post a Comment

0 Comments