Advertisement

Responsive Advertisement

”آسٹریلیا کیخلاف کھیلتے ہوئے۔۔۔“ کینگروز کے ’پرخچے‘ اڑانے والے شاہین آفریدی سے میچ کے بعد رمیز راجہ کا ’مزاحیہ‘ انٹرویو، نوجوان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”پی ایس ایل زندہ باد“

”آسٹریلیا کیخلاف کھیلتے ہوئے۔۔۔“ کینگروز کے ’پرخچے‘ اڑانے والے شاہین آفریدی سے میچ کے بعد رمیز راجہ کا ’مزاحیہ‘ انٹرویو، نوجوان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”پی ایس ایل زندہ باد“
ہرارے  سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کارکردگی دکھاتے رہیں، یہی ان کیلئے بڑی بات ہے، جب سے پی ایس ایل کھیلی ہے، دباﺅ سمیت ہر چیز ختم ہو گئی۔
میچ کے بعد رمیز راجہ نے انٹرویو کے دوران شاہین شاہ آفریدی سے سوال کیا کہ ”آپ کی عمر سال ہے لیکن کام تجربہ کاروں والا ہے، آسٹریلیا کیخلاف کھیتے ہوئے آپ نے کیا منصوبہ بنایا تھا؟“ شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ منصوبہ یہی بنایا تھا کہ جب بھی موقع ملا تو پاکستان اور ٹیم کیلئے اچھا کروں اور الحمد اللہ اچھا ہوا اور ٹیم جیت گئی۔
رمیز راجہ نے سوال کیا کہ آپ یارکر بھی کرتے ہیں، لینتھ بال بھی اور سلو بال بھی، تو کیا آپ یہ گیندیں حالات کو دیکھ کر کرتے ہیں یا آپ کو بتایا جاتا ہے کہ پہلے دو اوور میں ایسی گیندیں کرنی ہیں اور آخری دو اوورز میں ایسے گیند کروانی ہے؟ شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ ہمارے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود ہمیں کافی کچھ بتاتے ہیں اور میچ کے دوران حالات کے حساب سے کپتان بتاتے ہیں۔
رمیز راجہ نے اگلا سوال کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کا کیا ٹارگٹ ہے جس پر شاہین آفریدی نے کہا کہ ابھی تو چھوٹے چھوٹے مقاصد ہیں لیکن بڑی بات یہی ہے کہ پاکستان کیلئے کارکردگی دکھائیں۔
رمیز راجہ نے پوچھا کہ آسٹریلیا کیخلاف کھیلتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے یا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ آسان کام ہے جس پر شاہین آفریدی نے کہا کہ جب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلا ہوں تو سب کچھ ختم ہو گیا ہے اور اب جب بھی بڑے لیول پر کرکٹ کھیلتا ہوں تو کوئی دباﺅ محسوس نہیں ہوتا۔

Post a Comment

0 Comments