Advertisement

Responsive Advertisement

”تمہاری جرات کیسے ہوئی میسی کا مذاق اڑانے کی۔۔۔؟“ بیوی نے میچ کے دوران میسی کا مذاق اڑایا تو شوہر نے ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی کانپ اٹھا، جان کر آپ کو واقعی یقین نہیں آئے گا

”تمہاری جرات کیسے ہوئی میسی کا مذاق اڑانے کی۔۔۔؟“ بیوی نے میچ کے دوران میسی کا مذاق اڑایا تو شوہر نے ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی کانپ اٹھا، جان کر آپ کو واقعی یقین نہیں آئے گا
ماسکو  فٹ بال شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کے ہارنے پر کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور اگر ان کے پسندیدہ کھلاڑی کے بارے میں کوئی بات کر دے تو پھر نتائج کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔
موجودہ دور میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سب سے بڑے حریف سمجھے جاتے ہیں اور دونوں کے شائقین کے درمیان گزشتہ 10سال سے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو عظیم تر ثابت کرنے کی جنگ جاری ہے۔میسی اور رونالڈو کے شائقین میں اپنے اپنے پسندیدہ فٹ بالرز کو بہترین ثابت کرنے کیلئے کئی مرتبہ بدترین جھگڑے بھی ہوئے لیکن حال ہی میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں پر بحث نے میاں بیوی کے درمیان ایسا کام کروا دیا کہ ہر کوئی کانپ اٹھا۔
روس کے مقامی اخبار کے مطابق ارجنٹائن نے ورلڈکپ میچ میں نائیجیریا کو شکست دے کر پری کوارٹرفائنل راﺅنڈ میں جگہ بنائی تو آرسن اور لیوڈملا نامی جوڑے میں بحث کا آغاز ہو گیا۔ شوہر ارجنٹائن کی فتح کا جشن منا رہا تھا لیکن اس کی بیوی اس بات پر بضد تھی کہ رونالڈو اپنے حریف میسی سے بہتر ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث شدت اختیار کرتے ہوئے جھگڑے میں بدل گئی اور شوہر نے اپنا تمام سامان باندھ کر بیوی کو طلاق دی اور اپنی راہ لی۔ آرسین نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی میری بیوی میسی کا مذاق اڑا رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میسی آئس لینڈ کے خلاف ایک پینالٹی تک سکور نہ کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ سب برداشت نہ کر سکا اور اپنی بیوی کو بتایا کہ میں بیکار رونالڈو، پرتگال کی قومی ٹیم اور ان سب کلبوں کے بارے میں کیا سوچتا ہوں جنہیں وہ بہت پسند کرتی ہے۔آرسین نے کہا کہ اس کے بعد میں نے اپنا سامان اٹھایا اور ہمیشہ کیلئے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا۔

Post a Comment

0 Comments