Advertisement

Responsive Advertisement

”مسلمان ہو کر یہ سکھایا اپنی بیٹی کو۔۔۔“ سہانا خان نے 18ویں سالگرہ کے بعد اب تک کی ’گندی ترین‘ تصویر شیئر کر دی، دیکھتے ہی بھارتیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور وہ کچھ کہہ دیا کہ شاہ رخ خان بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں

”مسلمان ہو کر یہ سکھایا اپنی بیٹی کو۔۔۔“ سہانا خان نے 18ویں سالگرہ کے بعد اب تک کی ’گندی ترین‘ تصویر شیئر کر دی، دیکھتے ہی بھارتیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور وہ کچھ کہہ دیا کہ شاہ رخ خان بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں
ممبئی  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی بیٹی 18 سال کی ہو چکی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہی ہیں لیکن کوئی فلم ملنے سے پہلے ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں مداح بنا لئے ہیں۔
شاہ رخان اور ان کی فیملی اس وقت اٹلی میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں اور اس دوران کئی تصاویر بھی منظرعام پر آ چکی ہیں۔ ان تصاویر میں سہانا خان نے مختصر ترین لباس میں بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے بھارتیوں نے ان کی اب تک کی ”گندی ترین“ تصویر قرار دیتے ہوئے ایسا واویلا مچایا ہے کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہے۔

سہانا خان کی یہ تصویر سامنے آتے ہی بھارتیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور انہیں وہ کچھ کہہ دیا کہ دیکھ کر شاہ رخ خان بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں۔

پیو کپور نامی صارف نے لکھا ”مسلمان ہو کر بھی ایسا لباس پہنتی ہو“

سمرات نے لکھا ”کچھ تو شرم کرو سہانا جی۔۔۔ لائک اور شیئر حاصل کرنے کیلئے پورا بدن ہی دکھا دیا۔۔۔ ہو سکے تو اگلی مرتبہ جو یہ ’بکنی‘ پہن رکھی ہے وہ بھی مت پہننا“
پنکج نے لکھا ”یہ بہت ہی برا لباس ہے، تم جیسے لوگ معاشرے میں گندگی پھیلاتے رہتے ہیں، یہ بھارتی ثقافت کیلئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے“
نوین نے لکھا ”مسلم لڑکیاں ’بکنی‘ نہیں پہنتیں کیا۔۔۔ جو بتا رہے ہو کہ تم مسلمان ہو، مذہب کو کیوں بیچ میں لا رہے ہو“
ڈی آر نامی صارف نے لکھا ” اتنا مختصر لباس کیوں پہنتے ہو اور اگر پہنتے بھی ہو تو انسٹاگرام پر تصویر شیئر کر کے ساری دنیا کو دکھانے کا کیا مطلب ہے؟ کیا ثابت کرنا چاہتی ہو؟“
مدثر علی نے لکھا ”بے شرم“
شعیب نے لکھا ”شاہ رخ خان کی عزت کا تو سوچو، وہ اتنا بڑا سٹار ہے اور جس طرح کے کپڑے تم پہن رہی ہو، ایسے کپڑے پہننے والی اداکارائیں زیادہ دیر نہیں ٹکتیں“
راجہ ابیل نے لکھا ”فحاشی اپنے عروج پر“
ابو بلال نے لکھا ”ایک دم بے شرم ہے یہ۔۔۔ پتہ نہیں شاہ رخ خان نے کیا سکھایا ہے۔۔۔ اتنا زیادہ ننگا پن بھی اچھا نہیں ہے۔۔۔ چھی یار۔۔۔ یہ اپنے باپ کا نام خراب کر رہی ہے۔۔۔ اور اس سے یہ امید تو بالکل بھی نہیں تھی۔۔۔ دل توڑ دیا بندی نے“
اسد خان نے لکھا ”تھوڑی شرم کر لو یا یہ بھی اتار دو“
خوشی نے لکھا ”ان لوگوں کو شرم کیوں نہیں آتی۔۔۔ سوشل میڈیا پر سب کچھ دکھا دیتے ہیں، بے شرم“
رباب نے لکھا ”لعنتی بندی ہے یہ، شرم نہیں آتی اسے“
کوشل نے لکھا ”پیسے کیلئے تم بھی ’بکنی‘ پہن سکتی ہو اور رہی بات مسلمان کی تو جو بھی مسلمان ایک بار مورتی پوجا کر لیتا ہے وہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اور شاہ رخ خان کی فیملی مورتی پوجا کرتی ہے“
آنیہ نے لکھا ”شاہ رخ خان آپ نے مسلمان ہو کر یہ سکھایا ہے اپنی بیٹی کو۔۔۔ بہت افسوس کی بات ہے“
فری نے لکھا ”یہ ایک مسلمان ہے اور اسے شرم آنی چاہئے، ایک عورت کیلئے اس کی عزت سب کچھ ہے اور عزت کروانا ہی ایک عورت کو زیب دیتا ہے، عورت کیلئے ہندو اور مسلمان ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ عزت ہی سب کچھ ہے اور سبھی عورتوں کیلئے عزت ایک ہی طرح ہے“

Post a Comment

0 Comments