کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک صارفین کی پریشانی دور کر نے کیلئے ” DoNotDisturb“ کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، تاہم یہ فیچر فیس بک کی فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹا گرام پر بھی دستیاب ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق اس آپشن کی بدولت ایپس پر 30 منٹ، ایک گھنٹے، دو گھنٹے، آٹھ گھنٹے، ایک دن اور خود اپنی مرضی سے نوٹیفیکیشن اوردیکھی جانے والی پوسٹوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔ پھر یہ آپشن ازخود یا آپ خود ہی ختم کرسکتے ہیں۔یہ دونوں فیچرزبعض اکاونٹس پر دیکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹفکیشن کےلیے آواز اور تھرتھراہٹ کے آپشنز بھی بند اور کھولے جاسکیں گے۔ It appears as an option in a few places on Facebook pic.twitter.com/15eY1fuB1g — Matt Navarra (@MattNavarra) July 1, 2018 اس فیچر کے ذریعے ایک جانب تو فیس بک اور انسٹا گرام سے وقتی طورپردوررہا جاسکتا ہے اوراس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو فیس بک اورانسٹا گرام اکاو¿نٹ ختم یا بند کرنے سے روکا جائے تاہم انسٹاگرام اورفیس بک کے ترجمانوں نے اس آپشن پر لب کشائی نہیں کی۔اس سے قبل انسٹا گرام نے ’یو آر آل کوٹ اپ‘ نامی ایک فیچر بھی پیش کیا ہے جو آپ کو پہلے سے ہی دیکھی جانے والی پوسٹس پر اضافی اسکرولنگ سے روکتا ہے۔ انسٹا گرام کا یہ فیچر ایپ پر گزارے آپ کے وقت کا حساب بھی رکھتا ہے جسے ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ |
|
|
0 Comments